چین نے 'ایک چین کی پالیسی' پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تنقید کرتے
ہوئے کہا کہ اس پالیسی کے معاملے میں کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
چین کے ایک سرکاری اخبار نے 'ایک چین کی پالیسی' پر ٹرمپ کی سخت تنقید
کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک خطرناک کام کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے پہلے بھی 'ایک
چین کی پالیسی' پر سول اٹھائے تھے اور اب حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو
میں کہا ہے کہ ایک چین کی پالیسی پر بات چیت ہونی
چاہئے۔ اس سے پہلے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بھی کہا ہے کہ ایک چین
کی پالیسی پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔
واضح ر ہے کہ ٹرمپ نے صدر کا الیکشن جیتنے کے بعد تائیوان کی صدر سا ئی انگ
وین سے فون پر بھی بات چیت کی تھی جس سے چین انتہائی ناراض ہوا تھا۔ 1979
میں 'ایک چین کی پالیسی' اختیار کئے جانے کے بعد تائیوان کے کسی رہنما سے
بات کرنے والے ٹرمپ امریکہ کے پہلے نو منتخب صدر ہیں۔